بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مئی جی ریف، جو بی ریف اور جونگ یے جزیرے سمیت نان شا جزائر چین کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ چین کی اپنی حدود میں تعمیرات سمیت دیگر سرگرمیاں خودمختاری کے معاملات ہیں جوکہ جائز اور قانونی ہیں۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ فلپائن کی علاقائی حدود بین الاقوامی معاہدوں کے ایک سلسلے کے ذریعے واضح کی گئی ہیں، اورنان شا جزائر کبھی بھی فلپائن کی علاقائی حدود کا حصہ نہیں رہے۔ ” بحیرۂ جنوبی چین ثالثی مقدمہ” سراسر فلپائن کی جانب سے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے سیاسی ہیرا پھیری تھا۔ اس مقدمے کا نام نہاد ” فیصلہ” غیر قانونی اور کالعدم ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط اقدامات کرتا رہے گا اور تمام خلاف ورزیوں کی سختی سے مخالفت کرے گا۔انہوں نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی خلاف ورزیوں، اشتعال انگیزی اور غلط معلومات پھیلانے کا سلسلہ بند کرے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت