بیجنگ :جاپان کے سابق وزیر اعظم یوکیو ہاتویاما نے بیجنگ میں شروع ہونے والے 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کے موقع پر کہا کہ چین اور جاپان کے لیے سب سے اہم کام تصادم کے بجائے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور باہمی اعتماد قائم کرنا ہے۔ یہ مشرقی ایشیا کے طویل مدتی استحکام اور سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔ تائیوان کے مسئلے کے حوالے سے سابق جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ جاپان کو واضح طور پر ایک چین کے اصول کا احترام جاری رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان 1972 کے چین-جاپان مشترکہ اعلامیے میں طے پانے والے اتفاق رائے بالخصوص ایک چین کے اصول کا احترام کرنا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ سال ایک سفارتی تقریب کے موقع پرجاپان کی موجودہ وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے بیان پرچین کے ردِعمل کی وجہ سمجھ پاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی موجودہ وزیر اعظم کو یا تو اپنے بیان کو واپس لینا چاہیے یا کسی اور طریقے سے غیر مبہم انداز میں یہ واضح کرنا چاہیے کہ جاپان ایک چین کے اصول کا احترام جاری رکھتا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت