بیجنگ :بین الاقوامی صورتحال میں مسلسل تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی بے یقینی کے تناظر میں سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے جاری عالمی سروے میں 89.6 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی تنازعات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔شرکاء کے نزدیک مسلسل 20 برس سے منعقد ہونے والا بیجنگ شیانگ شان فورم عوامی توقعات کا ایک مثبت جواب ہے۔سروے کے مطابق 80.8 فیصد جواب دہندگان نے بالادستی، طاقت کی سیاست اور دوسرے ممالک پر من مانی پابندیاں عائد کرنے کے طریقوں کی مخالفت کی۔ 74.5 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ممالک کو اپنے اقدار اور نظام دوسروں پر مسلط نہیں کرنے چاہئیں اور نظریاتی محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔گلوبل ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے ممالک کے 80.4 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ سرد جنگ کی سوچ اور طاقت کی سیاست عالمی امن کے لیے خطرہ اور سلامتی کے چیلنجز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ مل کر متوازن، مؤثر اور پائیدار سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل کریں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت