بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور امریکا کی اقتصادی اور تجارتی ٹیمیں اس وقت باہمی ٹیرف میں کمی جیسے مسائل پر قریبی رابطے میں ہیں۔ اسی موقع پر ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ چین نے یورپی کمیشن کے پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ کے مسودے میں شامل "یورپی ترجیح” کی شق کا نوٹس لیا ہے، جس میں تشخیص کے معیار میں سیکورٹی اور نا اہل تیسرے ملک کی کمپنیوں کو خارج یا محدود کرنے جیسے غیر تجارتی عوامل کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ موجود ہے۔ چین کو اس معاملے پر سخت تشویش ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او کے ضوابط کی پابندی کرے، منڈیوں کا کھلا پن برقرار رکھے، مسودے میں امتیازی شقوں میں ترمیم کرے اور یورپ میں سرمایہ کاری اورکاروبار کرنے والی کمپنیوں کے لیے منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت