بیجنگ :اے پیک انسانی وسائل کی ترقی کا آٹھواں وزارتی اجلاس چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نان جنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں "اے پیک انسانی وسائل کی ترقی کے آٹھویں وزارتی اجلاس کا مشترکہ بیان (نان جنگ بیان)” منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ "مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایشیا پیسیفک میں روزگار کی ترقی” کے عنوان سے ایک دستاویز بھی منظور کی گئی، جو اے پیک کے انسانی وسائل کی ترقی کے تعاون کے تحت مصنوعی ذہانت اور روزگار پر توجہ مرکوز کرنے والی پہلی دستاویز ہے۔چین کے انسانی وسائل اور سوشل سکیورٹی کے نائب وزیر یو جیا دونگ نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ہمیں زیادہ مؤثر اور طاقتور اقدامات کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت کے نظام کو مضبوط بنانا چاہیے، ٹیلنٹ کی تربیت اور صنعتی ضروریات میں ہم آہنگی بڑھانی چاہیے اور محنت کشوں کے پیشہ ورانہ ترقی کے راستوں کو مسلسل وسعت دینی چاہیے۔ اے پیک سیکریٹریٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈوارڈو پیڈروسا نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے باعث روزگار پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعلیمی نظام میں تبدیلی ایک اہم نقطہ ہے۔ حکومت کو اس معاملے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نئے عہدوں اور افرادی قوت کے درمیان طلب و رسد میں مؤثر رابطے کے راستے پیدا کرنے چاہئیں۔ اجلاس میں شریک مختلف نمائندوں نےتمام معیشتوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے سوشل سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں اور کامیاب تجربات کے علاقائی تبادلے کو فروغ دیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت