بیجنگ :چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے مطابق، بائیس ستمبر کو نیپال کے لیے تیار کردہ چینی موسمیاتی اسمارٹ وارننگ سسٹم "ما زو” کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے کر دیا گیا ۔ "ما زو” کا یہ خصوصی ورژن مقامی جغرافیائی ماحول، آفات کی نوعیت ، بنیادی ڈھانچے اور ڈیٹا کی دستیابی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ صرف ابتدائی کلاؤڈ وارننگ آپریشنز کا پلیٹ فارم ہی نہیں ہے بلکہ نیپال کے لیے اسمارٹ موسمیاتی وارننگ کی صلاحیتوں کے اشتراک کا ایک اہم ذریعہ بھی بنے گا۔اسی دن دوسرے چین-وسطی ایشیا موسمیاتی تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس میں، چین کی موسمیاتی انتظامیہ نے "مازو ” کے "وسطی ایشیائی ممالک کے لیے موسمیاتی اسمارٹ وارننگ پروگرام ” پر عملدرآمد کا ایکشن پلان (2026–2027) بھی جاری کیا۔اطلاعات کے مطابق اس وقت "ما زو” 7 ممالک میں عملی طور پر نافذ ہو چکا ہے اور 50 سے زائد ممالک اسے کلاؤڈ پر آزما رہے ہیں۔ امید ہے کہ مستقبل قریب میں "ما زو سسٹم ” کو نافذ کرنے والے ممالک کی تعداد 30 ہو جائے گی ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت