بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس میں 30 ستمبر کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وزارتِ آبی وسائل کے حکام نے جدید آبی نیٹ ورک کی تعمیر میں تیزی لانے کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔رواں سال جنوری سے ستمبر تک ملک بھر میں مختلف نوعیت کے 41 ہزار 400 آبی منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا اور آبی منصوبوں کی تعمیر کے لیے 795 ارب یوآن کی سرمایہ کاری مکمل ہوئی۔ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین دریاؤں کے طاس میں سیلاب سے بچاؤ اور آفات میں کمی کے نظام کی تعمیر تیز کرے گا۔پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے اختتام تک آبی ذخائر کی گنجائش میں 15 ارب مکعب میٹر کا اضافہ کیا جائے گا اور اہم حفاظتی بندوں کے معیار پر پورا اترنے کی شرح 91 فیصد تک پہنچائی جائے گی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت