دبئی: عالمی شہرت یافتہ ٹی20 کرکٹرز بابر اعظم، فخر زمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، فل سالٹ، ٹام بینٹن، رحمان اللہ گرباز، ونیندو ہسرنگا، فاف ڈو پلیسی اور لیام لیونگ اسٹون ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) سیزن 5 کے پلیئرز آکشن میں توجہ کا مرکز ہوں گے۔پلیئرز آکشن یکم اکتوبر کو دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی انڈورز میں ہوگا، جس میں 23 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑی شامل ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو 80 ہزار، 40 ہزار اور 10 ہزار امریکی ڈالر کی بنیادی قیمت کی تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔80 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں بابر اعظم، فخر زمان، نسیم شاہ، حارث رؤف سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں، جبکہ شاداب خان 40 ہزار ڈالر اور متعدد دیگر کھلاڑی 10 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔یو اے ای، کویت اور سعودی عرب کے کھلاڑی 10 ہزار ڈالر کی بنیادی قیمت سے آکشن میں شامل ہوں گے۔ ہر فرنچائز کو ایک یو اے ای کھلاڑی کے لیے رائٹ ٹو میچ (RTM) استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ہر فرنچائز آکشن میں کم از کم 15 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ ڈالر خرچ کرے گی، جبکہ اسکواڈ میں 18 سے 23 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کا انعقاد 21 نومبر سے 20 دسمبر 2026 تک ابوظہبی، دبئی اور شارجہ میں ہوگا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت