بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر استقبالیہ سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم خطاب پر پرجوش رد عمل سامنے آیا ہے۔ شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اگر ہم پختہ اعتماد کے ساتھ اپنے اہداف پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے قدم بہ قدم مضبوطی سے آگے بڑھتے رہیں تو کامیابی عظیم کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، عظیم چینی عوام اور عظیم عوامی جمہوریہ چین ہی کی ہوگی۔ شی جن پھنگ کے اہم خطاب نے عوام میں نئی تحریک پیدا کی ہے، جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انہیں متحد ہو کر مسلسل جدوجہد جاری رکھنی چاہیے تاکہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم خاکے کو ایک خوبصورت حقیقت میں تبدیل کیا جا سکے۔سنکیانگ کے شہر کوچھہ کی رہائشی پاری زاتی قربان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے عوام کی روزمرہ زندگی کے تحفظ اور اسے بہتر بنانے پر زور دیا، جو واقعی عوام کے دل کی آواز ہے۔ پارٹی کی عوامی فلاح و بہبود پر مبنی پالیسیوں کی رہنمائی میں ان کے آبائی علاقے کی شکل یکسر بدل گئی ہے اور گھر کے قریب روزگار کے مواقع بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انار کے دانوں کی طرح مضبوطی سے متحد رہنا چاہیے، پارٹی کی بات سننی اور اس کے راستے پر چلنا چاہیے اور اپنے ہاتھوں سے مزید خوشحال اور خوبصورت زندگی تخلیق کرنی چاہیے۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی نائب سیکریٹری برائے انوویشن، ٹیکنالوجی اور صنعت ژانگ مان لی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے اہم خطاب نے حوصلہ بخش قوت فراہم کی ہے۔ ہانگ کانگ کے تمام حلقے "ایک ملک، دو نظام” کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اندرون ملک اور بیرونی دنیا کے درمیان پل کے کردار کو مزید مؤثر بنائیں گے، پانچ سالہ منصوبے پر جامع عمل درآمد کریں گے اور قومی ترقی کے وسیع تر عمل میں فعال طور پر شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت