بیجنگ :چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، چین کے سب سے بڑے صحرائی آئل فیلڈ، ہاڈے-فومین آئل فیلڈ سے 6 ہزار میٹر گہرائی سے نکالے جانے والے تیل و گیس کی مجموعی پیداوار 26 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔حال ہی میں تکلمکان صحرا کے شمالی کنارے پر واقع زنٹان 1 کنویں سے زیرِ زمین 8ہزار 80 میٹر کی گہرائی سے چٹان کا نمونہ (کور) کامیابی سے نکالا گیا۔ یہ چٹانیں تقریباً 500 ملین سال سے زیرِ زمین موجود تھیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ تاریم بیسن کے شمال مغربی کنارے سے 8 ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی سے چٹان کا نمونہ حاصل کیا گیا ہے۔ چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے تاریم آئل فیلڈ کے ایک انجینئر کے مطابق، چین نے تکلمکان صحرا کی انتہائی گہری تہوں سے 20.36 ملین ٹن خام تیل اور 8.15 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس نکالی ہے، تیل و گیس کی مساوی مقدار 26.86 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔ تقریباً 17 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط یہ صحرائی علاقہ تیل و گیس کی تلاش اور ترقی کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ تاریم بیسن کی انتہائی گہری تہوں میں تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں اور یہ چین میں تیل و گیس کے ذخائر اور پیداوار بڑھانے کے لیے ایک اہم خطہ ہے۔ تاریم بیسن میں دریافت شدہ تیل و گیس کے ذخائر 5 ارب ٹن سے تجاوز کر چکے ہیں، جن میں نصف سے زیادہ ذخائر انتہائی گہری تہوں میں موجود ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت