بیجنگ :پیپلز بینک آف چائنا نے آر ایم بی کی شرحِ تبادلہ سے متعلق اپنے پالیسی مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ پیپلز بینک آف چائنا نے اس بات پر زور دیا کہ چین مارکیٹ میں طلب و رسد کی بنیاد پر شرح تبادلہ طے کرنے اور مختلف کرنسیوں کے مجموعی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈجسٹ کی جانے والی مینیجڈ فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ اس اصول کو بھی برقرار رکھتا ہے کہ شرحِ تبادلہ کے تعین میں مارکیٹ کو فیصلہ کن کردار ادا کرنے دیا جائے۔پیپلز بینک آف چائنا کے مطابق، چین کی تجارتی ترقی کا انحصار عالمی مارکیٹ میں اس کی صنعتی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے پر ہے۔ چین کو کرنسی کی قدر میں کمی کے ذریعے نہ تو تجارتی فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی چین ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے اور چین نے کبھی بھی مسابقتی بنیادوں پر کرنسی کی قدر میں کمی کی پالیسی اختیار نہیں کی۔پیپلز بینک آف چائنا کے مطابق، عالمی معاشی عدم توازن کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ محض اپنی صنعتی مسابقتی صلاحیت میں کمی، کمزور مالیاتی و اقتصادی نظم و ضبط اور پیچیدہ ساختی مسائل کی ذمہ داری دوسرے ممالک کی شرحِ تبادلہ پر عائد کرنا دراصل ضروری اصلاحات کی ذمہ داری سے بچنے اور ان سے گریز کرنے کے مترادف ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت