بیجنگ :رواں سال کی قومی دن کی تعطیلات کے دوران چین میں ثقافت اور سیاحت کی مارکیٹ مستحکم اور منظم رہی۔ چین کی وزارتِ ثقافت و سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے تخمینے کے مطابق، سات روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں اندرونِ ملک سیاحوں کے سفری ٹرپس کی تعداد 82 کروڑ 60 لاکھ رہی، جبکہ اندرونِ ملک سیاحت پر مجموعی اخراجات 738.375 ارب یوآن تک پہنچ گئے۔ یومیہ اوسط کے حساب سے 2025 کے مقابلے میں سیاحوں کے سفری ٹرپس میں 6.3 فیصد جبکہ اخراجات میں 4.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قومی دن کے موقع پر منائے جانے والے ثقافت و سیاحت کے مہینے کے دوران، مختلف علاقوں نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے متنوع ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جبکہ سیاحتی و ثقافتی کھپت کو فروغ دینے کے لیے 31 کروڑ یوآن سے زائد کی سبسڈی بھی جاری کی گئی، جس سے کھپت کی محرک قوت کو تقویت ملی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت