بیجنگ :چین-یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کا دوسرا باقاعدہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ فریقین نے عملی اور نتیجہ خیز بات چیت کی اور اس کے نتائج پر اتفاق رائے حاصل کیا۔ دونوں فریقوں نے مارچ 2027 میں میکانزم کےتیسرے باقاعدہ اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا جو ظاہر کرتا ہے کہ چین اور یورپی یونین دانشمندانہ طور پر اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے پر آمادہ ہیں، جس سے تنازعات سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے۔ موجودہ اجلاس میں طے پانے والے نتائج کی اہمیت کیا ہے ؟ چینی وزارت تجارت کی اکیڈمی آف انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ اکنامک کوآپریشن کے انسٹی ٹیوٹ آف یورپین اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ ریسرچر شیا چھوان شن کا ماننا ہے کہ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ فریقین نے آٹوموبائل کے مسئلے کو مذاکرات جاری رکھنے کی راہ میں شامل کیا، جسے بیرونی دنیا کی جانب سے بہت زیادہ توجہ حاصل ہے۔ مزید یہ کہ برآمدی کنٹرول اور حقوق املاک دانش پر بھی پیش رفت ہوئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین-یورپی یونین تجارت اور سرمایہ کاری کا مشاورتی میکانزم فریم ورک کے مرحلے سے نتائج کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یورپ میں موجودہ معاشی مشکلات بنیادی طور پراپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے ہیں، نہ کہ نام نہاد چین کی ترقی کے کے بیانیے کی وجہ سے۔ کچھ یورپی سیاست دانوں نے سے زیادہ پیداوار” کے نام نہاد بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جس کی بنیاد سامان کے تجارتی خسارے کے واحد اشارے پر مبنی ہے جب کہ یورپ کے سروس ٹریڈ سرپلس کی حقیقت کو جان بوجھ کر نظر اندازکیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین کے ساتھ یورپی یونین کا سروس ٹریڈ سرپلس 48.3 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ حقائق نے ثابت کیاہے کہ چین یورپ کے مسائل کی وجہ نہیں ہے، بلکہ ان مسائل کو حل کرنے میں شراکت دار ہے۔ چین-یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے دوسرے باقاعدہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ایک نئے نقطہ آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ مل کر موجودہ اجلاس میں طے پانے والے نتائج اور اتفاق رائے پر عمل درآمد کو آگے بڑھائےگا اور”چائنا اپرچیونٹیز 2.0 کا اشتراک کرےگا تاکہ چین-یورپی یونین تعاون کے فوائد دونوں فریقوں اور دنیا کو پہنچیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت
Prev Post