بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں چین اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والی مشاورت میں طے پانے والے اتفاق رائے کے حوالے سے بتایا کہ ہائبرڈ گاڑیوں کے بارے میں،فریقین نے حقائق کے احترام، غیر امتیازی سلوک اور ضوابط کی پاسداری کے تین بنیادی اصولوں پر زور دیاہے۔ترجمان نے کہا کہ چین ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک میں رہ کر تنازعات کے حل کی جانب بڑھنے اور تجارتی معاوضے کے مطالبے کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ تین بنیادی اصول چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کرتے ہیں ۔ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے، چین اور یورپی یونین الیکٹرک گاڑیوں کے کیسز میں شامل کمپنیوں سے متعلق قیمتوں کے وعدوں سمیت جائزے کےدیگر طریقہ کار کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اتفاق رائے سے چینی کاروباری اداروں کے حقیقی مفادات کا مؤثر طور پر تحفظ کیا گیا، چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تنازعات میں اضافے کو روکا گیا، اور دونوں فریقوں کے لیے ایک مستحکم، قابل توقع، اور پائیدار تجارت اور سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت