بیجنگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے خصوصی ایلچی برائے چینی امور خالدون خلیفہ المبارک نے ملاقات کی۔وانگ ای نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور اس کا پھیلاؤ خطے کی سلامتی اور ترقی پر مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے۔ تمام فریقوں کے امن کے انتخاب پر قائم رہنے سے ہی مشرق وسطیٰ کا روشن مستقبل حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین امن اور استحکام کے لیے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ اقدامات اور تجاویز کو برقرار رکھے گا اور مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی اور دیرپا امن کےحصول کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ خالدون نے خلیج اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی امن کے لئے کی گئی کوششوں سے وانگ ای کو آگاہ کیا اورکہا کہ متحدہ عرب امارات علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین متحدہ عرب امارات کے لیے ہمیشہ سے قابل اعتماد اور قابل بھروسہ شراکت دار رہا ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی تک لے جایا جائے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت