بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے شہر گوانگ چو میں ایک سو چالیسویں 140ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن فیئر) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل اینگوزی اوکونجو ایوالا نے افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔ تقریباً 90 ممالک اور خطوں کے مختلف حلقوں کے 700 سے زائد نمائندگان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کینٹن فیئر کی سترویں سالگرہ ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اسی لیے خصوصی طور پراس فئیر کے لئے تہنیتی پیغام بھیجا ہے، جس میں چین کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ایک کھلا، اختراعی، اور قابل اعتماد چین دنیا کو نئے مواقع ، محرک قوت اور یقین فراہم کرتا ہے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ مارکیٹ کنیکٹیویٹی سودے بازی کا ایک ذریعہ نہیں ہے بلکہ اضافی نمو پیدا کرنے کا ایک مؤثر اقدام ہے۔ بین الاقوامی تجارت صرف کاغذی اعداد و شمار نہیں ، بلکہ فوائد میں اضافے کےلئے ایک رضاکارانہ انتخاب ہے۔ باہمی فائدے اورمشترکہ جیت یکطرفہ رعایت نہیں ہے بلکہ ایک دوسرےکو کامیاب بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین مزید اعلیٰ معیار کی مصنوعات، بلخصوص ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات درآمد کرنے کے لیے تیار ہے، اور امید کرتا ہے کہ مزید ممالک پابندیاں ہٹانے اور تجارت کی بہتر اور متوازن ترقی کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کا قابل اعتماد اور قابل بھروسہ دوست رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس سال کے کینٹن فیئر میں 30,000 سے زیادہ کمپنیاں اور تقریباً 3 لاکھ 40 ہزار بیرون ملک خریدار شرکت کر رہے ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت