بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں رواں سال کی پہلی تین سہہ ماہیوں میں چین کی درآمدات و برآمدات کی صورتحال کا تعارف پیش کیا گیا۔ چائنا کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق، اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، چین کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 39.94 ٹریلین یوآن تک پہنچی، جو سال بہ سال 18.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ برآمدات 16.4 فیصد اضافے کے ساتھ 23.2 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ، جبکہ درآمدات 22.3 فیصد اضافے کے ساتھ 16.74 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 20.37 ٹریلین یوآن تک پہنچی ہے جوکہ17.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان ممالک کے ساتھ چین کی برآمدات اور درآمدات میں بالترتیب 16.6 فیصد اور 17.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں، چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی درآمدات اور برآمدات 11.69 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ، جو کہ سال بہ سال 19 فیصد کا اضافہ ہے، اور یہ تاریخ میں اسی مدت کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت