باکو:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے باکو میں ایشیا میں باہمی رابطے اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کی سمٹ کے موقع پر فلسطین کی وزیر خارجہ وارسن آغابیکیان شاہین سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی عوام ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کے جائز قومی حقوق کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ترقی کی مثبت رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے۔ چین اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے فلسطین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔وانگ ای نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال بدستور کشیدہ ہے، جس سے مسئلہ فلسطین کے حل کو نئی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت کی حیثیت سے کثیرالجہتی فورمز پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین تمام امن پسند ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کی مضبوطی سے حمایت کریں اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کریں۔وارسن آغابیکیان شاہین نے مسئلہ فلسطین پر چین کی حمایت اور اس کے اصولی مؤقف کو بھرپور سراہا۔اسی روز وانگ ای نے باکو میں سی آئی سی اے سمٹ کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے بھی ملاقات کی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت