بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سولہ اکتوبر کوچین کے اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے کے شہر اولانقاب کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ سبز ترقی اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک لازمی پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اعلیٰ سطحی تحفظ اوراعلیٰ معیار کی ترقی کو مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہم آہنگی سے کاربن کے اخراج میں کمی، آلودگی سے نمٹنے، ہریالی میں اضافے کو فروغ دینا ہوگا اورغیر متزلزل طور پر ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دینے اور سبز ترقی کے راستے پر گامزن رہنا ہوگا۔سولہ تاریخ کو شی جن پھنگ نے ہوانگ چھی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط بنانے اور ہوانگ چھی ہائی میں جامع ماحولیاتی انتظام اور حیاتیاتی نظام کی بحالی کو فروغ دینے کےلئے مقامی کوششوں کے بارے میں رپورٹ سنی، اورآبی کنارے پر موجود رہائشی پرندوں سمیت حیاتیاتی ماحول کے بارے میں جانا ۔شی جن پھنگ نے چہار ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے نمائشی ہال میں اندرونی منگولیا خوداختیار علاقے کی جانب سے "ایسٹ ڈیٹا ویسٹ کمپیوٹنگ” نامی پراجیکٹ میں ہب نوڈ کی تعمیر کو فروغ دینے اور گرین کمپیوٹنگ پاور انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ شی جن پھنگ نے مخصوص مقامی زرعی اور ڈیری پراڈکٹس کی نمائش کا بھی معائنہ کیا، اہم اقسام اور معیار کی خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے جانا اور مقامی حکومت کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مقامی کسانوں اور چرواہوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد کریں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت