بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے بوٹسوانا کے صدر دوما گیڈون بوکو کا خصوصی انٹرویو کیا۔صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورۂ چین کے موقع پر انہوں نے کہا کہ چین نے محض 40 برس میں آج کی ترقی کی منزل حاصل کی ہے، جو پوری دنیا کے لیے ایک بیش قیمت تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور بوٹسوانا کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام سے دونوں ممالک کو تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور باہمی اشتراک کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔صدر بوکو نے کہا کہ موجودہ دور میں عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث ترقی پذیر ممالک کو دباؤ کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں چین کی جانب سے افریقی ممالک کے لیے صفر ٹیرف کی پالیسی نے نئے مواقع کے دروازے کھولے ہیں، چین اور افریقہ کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دیا ہے اور یہ پالیسی جنوب۔جنوب تعاون کا ایک اہم ستون بن گئی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت