بیجنگ :چینی مزدوروں اور کسانوں کی ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں یادگاری تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے اہم خطاب کیا۔ جمعرات کے روز انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کی راہیں کھولنے کے لیے تاریخ کو یاد رکھنا ضروری ہے۔ پوری پارٹی، فوج اور ملک کی تمام قومیتوں کے عوام کو چاہیے کہ وہ مرکزی کمیٹی کے گرد مزید مضبوطی سے متحد ہوں، لانگ مارچ کے عظیم جذبے کو بھرپور انداز میں فروغ دیں، مسلسل جدوجہد اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھیں اور انقلابی پیش روؤں کے شروع کیے گئے عظیم مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے لانگ مارچ کے نئے سفر میں نئی کامیابیاں حاصل کریں۔شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ ریڈ آرمی کے لانگ مارچ نے انسانی تاریخ میں غیر معمولی معجزے رقم کیے اور لانگ مارچ کے عظیم جذبے کو جنم دیا۔ جہاں جذبہ ہوتا ہے، وہاں قوت بھی ہوتی ہے۔ لانگ مارچ کا عظیم جذبہ وفاداری، سچائی، انصاف اور اتحاد کی قوت کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتا ہے۔ یہ جذبہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے کارکنوں کے روحانی ورثے کا ایک اہم حصہ ہے، جو زمان و مکان کی حدود سے بالاتر اور طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تازہ ہے۔ یہ مشکلات پر قابو پانے اور ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کے لیے ہمیشہ قیمتی سرمایہ اور طاقتور محرک رہے گا۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کبھی ماضی کا قصہ نہیں بنی، بلکہ اس کا سفر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ لانگ مارچ کی فتح کے بعد گزشتہ 90 برسوں کے دوران پارٹی نے عوام کو متحد کرتے ہوئے انقلاب، تعمیر اور اصلاحات کے مختلف تاریخی ادوار میں بارہا عظیم جدوجہد کی اور یکے بعد دیگرے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا نیا عہد شروع ہوا ہے۔ پوری پارٹی، فوج اور ملک کی تمام قومیتوں کے عوام کی مشترکہ کوششوں سے ہر لحاظ سے معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کا پہلا صد سالہ ہدف مقررہ وقت پر حاصل کر لیا گیا ہے۔ پارٹی اور ملک کے امور میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور تاریخی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اب چین نئے سفر پر ایک مضبوط سوشلسٹ جدید ملک کی جامع تعمیر اور دوسرے صد سالہ ہدف کے حصول کے لیے کوشاں ہے، جبکہ چینی طرز جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کی عظیم نشاۃِ ثانیہ کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
Trending
- مستقبل کی راہیں کھولنے کے لیے تاریخ کو یاد رکھنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین، 2026 کے اپیک وزرائے خزانہ اجلاس کے متعدد ثمرات حا صل کر لئے گئے
- چین روس کے ساتھ مل کر عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے ، چینی وزیراعظم
- چینی مزدوروں اور کسانوں کی ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے یادگاری اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد
- چینی مزدوروں اور کسانوں کی ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایوننگ گالا "اوڈ ٹو دی لانگ مارچ” 22 اکتوبر کو نشر ہو گا
- چین کے تاریخی لانگ مارچ کی کامیابی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- چینی وزیر خارجہ گلوبل گورننس فورم 2026 سے کلیدی خطاب کریں گے
- لانگ مارچ کا جذبہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا راز ہے ، عالمی سروے نتائج
- سائنس اور ٹیکنالوجی پوری انسانیت کا مشترکہ سرمایہ ہیں، چینی نائب وزیراعظم
- چین۔روس جامع شراکت داری ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، چینی وزیراعظم