سینٹ پیٹرزبرگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات ہوئی۔جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ رواں سال دونوں ممالک کے سربراہان مملکت نے دو بار ملاقات کی اور چین روس تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کا نیا خاکہ تیار کیا۔ چین روس کے ساتھ مل کر توانائی ، تجارت و سرمایہ کاری اور نقل و حمل سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنےکے لئے تیار ہے تاکہ مزید زیادہ مثبت ثمرات حاصل ہوں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی میں بھی اضافہ ہو۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین اہم امور پر روس کے ساتھ تبادلے اور روابط کو مضبوط بنانے، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثرالجہتی پلیٹ فارم پر تعاون کو گہرانے کا خواہاں ہے تاکہ گلوبل ساؤتھ کی مزید قوتوں کو متحد کرتے ہوئے مشترکہ مفادات اور عالمی مساوات کا تحفظ کیا جا سکے۔پوٹن نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ روس چین وزرائے اعظم کی ملاقات کے نظام نے اپنے قیام کے 30 برسوں سے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو گہرا اور عملی بنایا ہے ۔ چین ماضی میں بھی روس کا سب سے قریبی اور قابل اعتماد شراکت دار رہاہے اور حال اور مستقبل میں بھی اس تعلق میں نہ کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی آئے گی ۔روسی صدر نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مل کر عملی تعاون اور عوامی تبادلے کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ رواں سال اپیک کے رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس کی میزبانی اور اگلے سال برکس کی صدارت پر روس چین کی حمایت کرتا ہے۔
Trending
- مستقبل کی راہیں کھولنے کے لیے تاریخ کو یاد رکھنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین، 2026 کے اپیک وزرائے خزانہ اجلاس کے متعدد ثمرات حا صل کر لئے گئے
- چین روس کے ساتھ مل کر عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے ، چینی وزیراعظم
- چینی مزدوروں اور کسانوں کی ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے یادگاری اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد
- چینی مزدوروں اور کسانوں کی ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایوننگ گالا "اوڈ ٹو دی لانگ مارچ” 22 اکتوبر کو نشر ہو گا
- چین کے تاریخی لانگ مارچ کی کامیابی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- چینی وزیر خارجہ گلوبل گورننس فورم 2026 سے کلیدی خطاب کریں گے
- لانگ مارچ کا جذبہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا راز ہے ، عالمی سروے نتائج
- سائنس اور ٹیکنالوجی پوری انسانیت کا مشترکہ سرمایہ ہیں، چینی نائب وزیراعظم
- چین۔روس جامع شراکت داری ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، چینی وزیراعظم