بیجنگ :حال ہی میں سوشل میڈیا پر چائنا ہال کے عنوان سے ویڈیوز تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جن میں غیر ملکی سیاح چین سے خریدی گئی اشیاء کی نمائش اور اَن باکسنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایک بڑے بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان ویڈیوز کو مجموعی طور پر 11 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔چائنا ٹریول سے لے کر کول تک اور میکسنگ سے ہوتے ہوئے ہال تک، جیسے جیسے چائنا پلس سے وابستہ ان نئے رجحانات کا سلسلہ تبدیل ہو رہا ہے اس کے ساتھ ہی غیر ملکیوں کی چین میں دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے اور چین میں غیر ملکی سیاحت ایک نئے سنہری دور میں داخل ہو رہی ہے۔رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں چین آنے والے غیر ملکیوں کے ٹرپس کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.6 فیصد زیادہ ہے۔ ثقافتی سرگرمیوں، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی و پیداواری مراکز کے دورے غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے تجربات بن رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ چین واقعی دیکھنے کے قابل ہے، چینی طرزِ زندگی کا تجربہ کرنے اور چینی برانڈز کی مصنوعات خریدنے کے قابل ہیں۔ چین کی وزارتِ تجارت کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سروسز ٹریڈ کے ڈائریکٹر لی جون کے مطابق، ایک وقت تھا جب چینی شہری بیرونِ ملک سے آن لائن خریداری کرتے تھے، جبکہ اب غیر ملکی چین آ کر خریداری کر رہے ہیں۔ ان کے بقول، یہ تبدیلی چین کی ثقافتی کشش، سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت اور بین الاقوامی اثر و رسوخ میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کھلے پن کے فروغ کے ساتھ چین کو عالمی برادری کی جانب سے مزید پذیرائی مل رہی ہے۔ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوریا گویرا نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو چین 2030 سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی معیشت بن سکتا ہے۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ کا اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ’’سائنس آن ویلز پروگرام‘‘، مستحق بچوں کو جدید سائنسی علوم سے روشناس کرایا گیا
- چین کی گورننس اور عالمی ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کے فرانسسی سیشن کا لیون میں انعقاد
- چین اور میکانگ ممالک کی تقدیر کے اشتراک کی بنیاد مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، چینی وزیر خارجہ
- جامع اور سخت پارٹی گورننس کو مستقل آگے بڑھانا: سو سال سے زائد تاریخ کی حامل پارٹی کے لیے طویل مدتی قومی استحکام اور سلامتی کے لیے اسٹریٹجک ادارہ جاتی بندوبست
- چینی حکومت سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ
- وسط مدتی انتخابات امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، چینی وزارت خارجہ
- چائناپلس کے نئے رجحانات چین کی کشش کا راز ہے
- ”چین کی گورننس اور عالمی ترقی“ کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کا انعقاد
- چین اور فلپائن کے موجودہ تعلقات کو بدنیتی پر مبنی مداخلت کا سامنا ہے، چینی وزیر خارجہ
- اپیک کی سینتیسویں وزرائے خارجہ اور وزرائے تجارت کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد