بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر اور ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری نے چین کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں، چین سعودی عرب، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ روابط اور بات چیت بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فوری ترجیح یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی پیش کردہ متعدد تجاویز اور اقدامات کی رہنمائی میں، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ موقف اختیار کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعات حل کرنے کی حمایت کرے گا، یمن کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کو فروغ دے گا، اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے محفوظ اور جامع حل تیار کرنے میں مدد دے گا۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ کا اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ’’سائنس آن ویلز پروگرام‘‘، مستحق بچوں کو جدید سائنسی علوم سے روشناس کرایا گیا
- چین کی گورننس اور عالمی ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کے فرانسسی سیشن کا لیون میں انعقاد
- چین اور میکانگ ممالک کی تقدیر کے اشتراک کی بنیاد مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، چینی وزیر خارجہ
- جامع اور سخت پارٹی گورننس کو مستقل آگے بڑھانا: سو سال سے زائد تاریخ کی حامل پارٹی کے لیے طویل مدتی قومی استحکام اور سلامتی کے لیے اسٹریٹجک ادارہ جاتی بندوبست
- چینی حکومت سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ
- وسط مدتی انتخابات امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، چینی وزارت خارجہ
- چائناپلس کے نئے رجحانات چین کی کشش کا راز ہے
- ”چین کی گورننس اور عالمی ترقی“ کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کا انعقاد
- چین اور فلپائن کے موجودہ تعلقات کو بدنیتی پر مبنی مداخلت کا سامنا ہے، چینی وزیر خارجہ
- اپیک کی سینتیسویں وزرائے خارجہ اور وزرائے تجارت کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد