بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ سے ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے شین زین میں ملاقات کی۔ ملائیشیا کے وزیرِاعظم اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر چین اور ملائیشیا کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو عالمی گورننس میں اصلاحات کے عمل کو ہم آہنگی سے آگے بڑھانے، اپیک جیسے کثیرالجہتی فورمز میں رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، حقیقی کثیرالجہتی نظام پر عمل کرنے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے کہا کہ چین، روس اور امریکہ کے سربراہان کا امن اعلامیہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں بڑی اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور ملائیشیا ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ملائیشیا بین الاقوامی امور میں چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- ایشیا پیسیفک کمیونٹی علاقائی تعاون کا نیا نمونہ بن گیا، چینی میڈیا
- شین زین سے آگے: ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر عملی پیش رفت کے نئے مرحلے میں داخل
- چین، شین زین کی ایک میز، تین کرسیاں: دنیا کی توقعات کو نئی شکل دینے والی ملاقات
- چین اور سنگاپور کو شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہیے، چینی صدر
- چین اور انڈونیشیا کا دوطرفہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان
- چین اور آسٹریلیا کے تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں، چینی صدر
- چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین تھائی لینڈ کے قومی استحکام کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی صدر
- چین،33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں ”اپیک لیڈرز شین زین آؤٹ لک“ کی منظوری
- چین کی ذہین مینوفیکچرنگ عالمی سطح پر صفِ اول میں شامل