بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے شہر دالیئن میں سمر ڈیووس فورم 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان، گنی کے وزیر اعظم امادو اوری باہ ، قازقستان کے وزیر اعظم اولژاس بیکتینوف ، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کم من سوک، منگولیا کے وزیر اعظم نیام اُچرال، مونٹینیگریا کے وزیر اعظم میلوئکو سپائیچ اور دنیا بھر سے مختلف حلقوں کے تقریباً 1,800 نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ 2026 میں ملک کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کی شروعات کے موقع پر چین کی معیشت نے ایک مضبوط اور مثبت آغاز کیا ہے، جس سے دنیا میں بڑھتی ہوئی بے یقینی کے ماحول میں قابل قدر یقین فراہم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طویل مدتی مثبت اور مستحکم اقتصادی ترقی کی کلید جدت پر مبنی ترقی ہے۔ حقائق اس بات کو مضبوطی سے ثابت کر کرتے ہیں کہ چین کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات دنیا کے لیے خطرے کے بجائے مواقع اور تقویت کا باعث ہیں ۔ چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدت پر مبنی تعاون عالمی ترقی کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ایک ناگزیر انتخاب ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں روابط اور تعاون کو گہرا کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کرنا ہو گی اور مزید وسیع پیمانے پر اپنے اختراعی وسائل کو جمع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ” انٹرپرائزز انوویشن” جدت کی بنیادی قوت ہیں۔ چین مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسعت دے گا، پہلے درجے کے کاروباری ماحول کی تشکیل جاری رکھے گا، اور چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لیے تمام ممالک کے کاروباری اداروں کا خلوص دل سے خیرمقدم کرے گا تاکہ وہ چین کے نئے ترقیاتی مواقعوں کا اشتراک کرسکیں۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
Prev Post