بیجنگ :چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق لانگ مارچ 10-بی کیریئر راکٹ کو صوبہ ہائی نان میں واقع تجارتی خلائی لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا گیا۔ راکٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی کامیاب علیحدگی کے تقریباً چھ منٹ بعد پہلے مرحلے نے عمودی انداز میں واپس آتے ہوئے سمندر میں قائم ریکوری پلیٹ فارم پر کامیابی سے لینڈ کیا، جہاں اسے محفوظ طریقے سے ریکور کر لیا گیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین نے کسی کیریئر راکٹ کے پہلے مرحلے کی کنٹرولڈ ریکوری کامیابی سے انجام دی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ دنیا میں پہلی بار ہے کہ کسی کیریئر راکٹ کو جال پر مبنی ریکوری نظام کے ذریعے کامیابی سے ریکور کیا گیا ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز