بیجنگ : ہانگ کانگ میں ساؤتھ چائنا سی سیکیورٹی راؤنڈ ٹیبل ڈائیلاگ منعقد ہوا، جس میں بحیرہ جنوبی چین کے ثالثی فیصلے کی نئی تردید” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی گئی۔ اجلاس میں مختلف ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے قانونی ماہرین، اسکالرز اور متعلقہ شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ رپورٹ میں نام نہاد "بحیرۂ جنوبی چین کے ثالثی فیصلے” میں قانونی تشریح، دائرۂ اختیار، حقائق کی تصدیق اور شواہد کے جائزے سے متعلق متعدد خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔رپورٹ کا مقصد خطے کے اندر اور باہر متعلقہ ممالک کو اس ثالثی فیصلے کے پسِ پردہ مقاصد اور اس کے ممکنہ اثرات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے مذکورہ ثالثی فیصلے کی بنیاد پر کسی بھی دعوے یا اقدام کو تسلیم نہ کرنا، بحیرۂ جنوبی چین میں اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی کے دفاع کے لیے ایک منصفانہ اور جائز اقدام ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز