بیجنگ : مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات سے لدی ایک چین-یورپ فریٹ ٹرین کی الاشانکھو پاس سے کامیاب روانگی کے ساتھ 2026 میں سنکیانگ کی الاشانکھو اور خورگوس، دونوں سرحدی گزرگاہوں سے گزرنے والی چین۔یورپ فریٹ ٹرینوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی میں بہتری نے ان ٹرینوں کی موثر نقل و حمل کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے، مقامی کسٹم حکام نے "سمارٹ ریلوے گزرگاہ + تیز رفتار مقامی کلیئرنس” کے اصلاحاتی ماڈل کو مزید وسعت دی ہے، جس کے نتیجے میں کلیئرنس کے دورانیے میں نمایاں طور پر کمی ہوئی ہے۔ درآمدی سامان کی کلیئرنس کا وقت دو سے تین دن سے کم ہو کر 16 گھنٹے سے بھی کم رہ گیا ہے، جو کہ 70 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ برآمدی سامان کی کلیئرنس کا وقت 6 گھنٹے سے کم ہو کر صرف ایک گھنٹہ رہ گیا ہے، جو 80 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس وقت سنکیانگ کی دونوں سرحدی گزرگاہوں سے روزانہ اوسطاً 50 سے زائد چین-یورپ (اور وسط ایشیائی) فریٹ ٹرینیں گزر رہی ہیں، جس سے مغرب کی جانب جانے والے زمینی سرحدی نقل و حمل کے راستوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت الاشانکھو سرحدی گزرگاہ سے چین۔یورپ مال بردار ریل گاڑیوں کے 129 روٹس فعال ہیں، جو 21 ممالک تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ دوسری جانب خورگوس سرحدی گزرگاہ سے 91 ریل روٹس کے ذریعے 18 ممالک سے رابطہ قائم ہے۔ ان ریل گاڑیوں کے ذریعے گاڑیوں کے پرزہ جات، مشینری، الیکٹرانک مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء سمیت 200 سے زائد اقسام کا سامان منتقل کیا جا رہا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت