منیلا : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے منیلا میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ فریقوں نے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین امریکہ تعلقات کے لیے ایک اہم سال ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت نے بیجنگ میں ایک کامیاب اور تاریخی ملاقات کی، جس میں چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کا تعین کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو پوری حکومت اور معاشرے کے تمام شعبوں میں مشترکہ اتفاق رائے اور عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔ وانگ ای نے امریکہ کے حالیہ منفی قول و فعل کے حوالے سے چین کا مؤقف واضح کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکہ چین کے مرکزی مفادات کا احترام کرتے ہوئے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا رہے، اختلافات اور تنازعات کو مؤثر طریقے سے سنبھالے اور چین کے جائز خدشات کو مناسب طور پر دور کرے۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کی ملاقات عملی، مثبت اور تعمیری رہی۔ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کیا جائے، سیاسی اور سفارتی ذرائع کے کردار کو مؤثر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے اگلے مرحلے میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کی تیاری کی جائے اور چین امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات میں ٹھوس پیش رفت کو فروغ دیا جائے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت