بیجنگ :سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔ صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورۂ چین بھی ہے۔دورے کے دوران صدر پیلیگرینی چین کے صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں رہنما چین اور سلوواکیہ کے تعلقات کی آئندہ سمت اور آئندہ تعاون کے خدوخال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس دورے کے حوالے سے کہا ہے کہ چین سلوواکیہ کے ساتھ مل کر اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کا موقع بنانا چاہتا ہے۔ چین دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون اور تبادلوں کو مزید وسعت دینے کے لیے سلوواکیہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت