بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ین حہ جون نے پیرو حکومت کی دعوت پر دارالحکومت لیما میں منعقدہ صدارتی اختیارات کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کی۔ نو منتخب صدر کیکو فوجیموری نے ین حہ جون سے ملاقات کی۔ین حہ جون نے کہا کہ چین اور پیرو کے تعلقات طویل عرصے سے لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ چین مسلسل بارہ برسوں سے پیرو کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور اس کی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا نمائندہ منصوبہ چانکائے بندرگاہ شاندار نتائج دے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال چین اور پیرو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین پیرو کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعاون میں نئی کامیابیاں حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ نو منتخب صدر کیکو فوجیموری نے کہا کہ پیرو چین کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے کاربند ہے اور پیرو کی اقتصادی و سماجی ترقی میں چینی سرمایہ کاری کے اہم کردار کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرو مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت