بیجنگ :چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی میں ملک کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت نے تیز رفتار ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں استحکام، کاروباری منافع میں مسلسل بہتری اور سرمایہ کاری میں متوازن نمو ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق، مقررہ حجم سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ اداروں کی صنعتی پیداوار میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا۔اہم مصنوعات میں صنعتی روبوٹس کی پیداوار 5 لاکھ 38 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 28 فیصد زیادہ ہے، جبکہ نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار 73 لاکھ 99 ہزار رہی، جس میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پہلی ششماہی میں الیکٹرانک انفارمیشن مصنوعات کی برآمدات میں بھی مستحکم بہتری دیکھنے میں آئی۔ اس شعبے کی برآمدی ترسیلات کی مجموعی مالیت میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری تا مئی کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اسی دوران الیکٹرانک انفارمیشن صنعت کی مجموعی کاروباری آمدن 9.41 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 18.5 فیصد زیادہ ہے، اور اس شعبے کی مسلسل مضبوط اقتصادی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت