بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جولائی کے لیے ملک کی لاجسٹکس صنعت کا خوشحالی انڈیکس جاری کیا، جس کے مطابق یہ شعبہ مسلسل توسیع کی حد میں برقرار ہے۔ نئے آرڈرز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ صنعتی لاجسٹکس کی سرگرمیوں میں بھی مزید بہتری آئی ہے۔جولائی میں چین کی لاجسٹکس صنعت کا خوشحالی انڈیکس 50.4 فیصد رہا، جو اس شعبے کی مجموعی توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔اسی دوران نئے آرڈرز کا انڈیکس 50.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے جس میں اس اشاریے میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔اگرچہ کاروباری حجم کا مجموعی انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں معمولی کم ہوا، تاہم یہ مسلسل تین ماہ سے توسیع کی حد میں برقرار ہے۔خاص طور پر ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کے شعبے نے نمایاں کارکردگی دکھائی، جہاں کاروباری حجم کا انڈیکس 54 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت