بیجنگ : انسدادِ دہشت گردی پر بین الاقوامی سمپوزیم 2026 ، چار اگست کو چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر ای نینگ میں منعقد ہوا، جس میں 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 100 نمائندوں نے شرکت کی۔ سمپوزیم کا موضوع "دہشت گردی کے نئے چیلنجز کے تناظر میں قومی ذمہ داری کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی یکجہتی کو فروغ دینا” تھا۔سمپوزیم کے دوران چین نے انسدادِ دہشت گردی کے معاملے میں دوہرے معیار کی واضح مخالفت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کثیرالجہتی پر عمل کریں اور دہشت گردی پر مشترکہ طور پر کاری ضرب لگانے کے لیے عالمی سطح پر اتفاقِ رائے اور تعاون کو فروغ دیں۔ چین نے گزشتہ 70 برس کے دوران سنکیانگ کی ترقیاتی کامیابیوں اور مسلسل استحکام کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے ثمرات کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ ” کی پرتشدد اور دہشت گرد تنظیم کے طور پر نوعیت اور اس سے لاحق خطرات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت