بیجنگ :سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے میں ثقافتی و سیاحتی صنعت کے فروغ کے لیے، سی ایم جی نے سنکیانگ کے کلچر اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ساتھ ہی سی ایم جی کی جانب سے ثقافتی سیاحت کے پروگرام کے روڈ پر کھلے پھول ” کی افتتاحی تقریب 8 اگست کو سنکیانگ کے ای لی پریفیکچر میں منعقد ہوئی۔”سنکیانگ کے روڈ پر کھلے پھول ” ایک ثقافتی اور سیاحتی ورائٹی شو ہے جو چائنا میڈیا گروپ اور سنکیانگ کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ چائنا میڈیا گروپ اور سنکیانگ کلچرل ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے درمیان گہرے تعاون کا نمائندہ منصوبہ بھی ہے۔ یہ پروگرام سنکیانگ کے چار خوبصورت راستوں پر مرکوز ہے: G314 قراقرم ہائی وے،ای لی-زاؤسو ہائی وے، تکلامکان ڈیزرٹ ہائی وے، اور G331 ناردرن بارڈر ہائی وے۔اس شو سے سنکیانگ کے اعلیٰ معیار کے سیاحتی راستے اور منفرد ثقافتی وسائل کو ملک بھر میں فروغ دیا جائے گا، نیز مقامی مصنوعات، آؤٹ ڈور ثقافتی سیاحت اور دیگر متعلقہ صنعتوں کی مربوط ترقی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ یہ شو چودہ اگست سے چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی چینلز اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا۔ اس سرگرمی کے دوران چائنا میڈیا گروپ اور سنکیانگ کے درمیان سیاحت و ثقافت کے شعبے میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے جن میں ثقافتی و سیاحتی اسٹریٹجک معاہدہ”، ” نالاتی سیاحتی مقام کے ساتھ 2027 کے لیے ثقافتی و سیاحتی تشہیری خدمات میں تعاون کا معاہدہ "، اور "تھیان شان فلاور سی کےساتھ 2027 کے لیے ثقافتی و سیاحتی تشہیری خدمات میں تعاون کا معاہدہ ” شامل ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت