بیجنگ :چین کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق حال ہی میں جاری ہونے والے سیلف ڈرائیو سیاحتی شاہراہوں کے نفاذ کے منصوبے ” کے تحت ملک بھر میں تقریباً 60 ہزار کلومیٹر پر مشتمل معیاری سیاحتی شاہراہوں کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا ۔ ان میں سرحدی و ساحلی لوپ لائن، کیپیٹل میٹروپولیٹن لوپ لائن، چھنگ ہائی-گانسو لوپ لائن سمیت تین معیاری سیلف ڈرائیو سیاحتی شاہراہیں اور دیوارِ چین کی ثقافت، دریائے زرد کی ثقافت، دریائے یانگسی کی ثقافت، مغربی برفانی خطے کی شاہراہ کے ساتھ ساتھ گرینڈ کینال کی ثقافت، مشرقی چین کے عالمی ثقافتی ورثے ، وسطی چین کے خوبصورت پہاڑی علاقوں ، لانگ مارچ کی ثقافت، اور قدیم راستوں کے پراسرار مقامات پر پانچ معیاری سیلف ڈرائیو سیاحتی شاہراہیں شامل ہیں۔چین کی وزارتِ ٹرانسپورٹ درجہ بندی کے تحت شاہراہوں کے اہم حصوں کے معیار کو بہتر بنائے گی اور بتدریج قدرتی مناظر اور حفاظت وغیرہ جیسی سہولیات کو مکمل کرے گی۔ ساتھ ہی ٹرانسپورٹیشن ہبز پر کار رینٹل اور بین الصوبائی گاڑیوں کی منتقلی کے نیٹ ورک اور چارجنگ کی سہولیات کے نیٹ ورک کو معقول طور پر بہتر کرے گی، فوری مرمت و دیکھ بھال، آؤٹ ڈور آلات کی کرائے پر دستیابی جیسی توسیعی خدمات کو وسعت دے گی اور ٹرانسپورٹ، ثقافت و سیاحت وغیرہ کے محکموں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کو فروغ دے گی تا کہ سیاحوں کی سفری ضروریات اور سیلف ڈرائیو نگ کے رجحانات کا منظم تجزیہ کیا جا سکے ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت