بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے درمیان کیے گئے ایک سروے کے مطابق 87 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ چین ایک سپر بائر” اور "سپر سیلر” کی حیثیت سے عالمی تجارت میں مضبوط اعتماد پیدا کر رہا ہے، جبکہ نام نہاد "چائنا شاک” یا "چائنا اسکویز” کا بیانیہ محض بے بنیاد دعویٰ ہے۔سروے میں 84.7 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار، چینی مصنوعات کی بنیادی مسابقتی طاقت ہیں۔ 80.2 فیصد نے نشاندہی کی کہ چین کی زیادہ تر برآمدات ایسی مصنوعات پر مشتمل ہیں جو دوسرے ممالک یا تو تیار نہیں کر سکتے یا جن کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے، جو کہ عالمی سطح پر محنت کی تقسیم اور تقابلی برتریوں کا ایک فطری نتیجہ ہے۔رواں سال کے پہلے سات ماہ میں، چین کے 150 سے زائد تجارتی شراکت داروں کی جانب سے، کی جانے والی درآمدات میں مثبت نمو ریکارڈ کی گئی۔ سروے کے مطابق 89.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین نےمتعدد ممالک کے لیے نمایاں روزگار اور ٹیکس آمدنی کے مواقع پیدا کیے ہیں، جبکہ 90.9 فیصد نے کہا کہ چین نے زیادہ وسائل پر مبنی اور برآمدی معیشتوں والے ممالک کو اپنی اقتصادی ترقی میں مدد فراہم کی ہے، جس سے جامع اقتصادی عالمگیریت کو مؤثر طور پر فروغ ملا ہے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبان کے پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا۔ سروے کے آغاز کے 24 گھنٹوں کے دوران، 8,864 نیٹیزنز نے اس میں حصہ لیا اور اپنی آرا کا اظہار کیا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز