بیجنگ: چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز اور پیش رفت کے موضوع پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس میں وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ عہدہ دار نے "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” پر بھرپور عمل درآمد اور نئی صنعت کاری کو تیز کرنے کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ انفارمیشن و مواصلاتی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، نئی نسل کے مواصلاتی نیٹ ورک اور کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورک کی منصوبہ بندی اور تعمیر میں تیزی لانے، اہم شعبوں میں 5 جی اور صنعتی انٹرنیٹ کے بڑے پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے اور 6 جی ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔اس کے ساتھ نیٹ ورک اور ڈیٹا سیکیورٹی کی صلاحیت میں اضافہ، اور انفارمیشن و مواصلاتی صنعت میں چین کی مسابقتی برتری اور قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم اور بہتر بنایا جائے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز