بیجنگ :چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور پروگراموں کی نمائش کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہو گئی ہے۔ "صدر شی کا خط”، ” چائنا ورک ایگزامینیشن” اور ” ریڈ پومے گرینیٹ ریسٹورنٹ” سمیت سی ایم جی کے تقریباً 10 پروگرامز کرغز پبلک نیشنل ٹی وی اینڈ ریڈیو براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت متعدد مقامی مین اسٹریم میڈیا اداروں پر نشر کیے جائیں گے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ سی ایم جی اور کرغز میڈیا کے درمیان پروگراموں کی اس نمائش کا انعقاد دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تھیان جن سربراہی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد، اور چین-کرغزستان ثقافتی تبادلوں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے مثبت اقدام ہے۔یہ نمائش اکتوبر کے آخر تک جاری رہے گی۔ کرغز پبلک نیشنل ٹی وی اینڈ ریڈیو براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے نیوز چینل، فرسٹ ریڈیو، خبر نیوز ایجنسی، "روسی گزٹ”، "بزنس قازقستان” اور ازبکستان کی ” آئی پیک نیوز ایجنسی” سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے متعدد مین اسٹریم میڈیا اداروں نے بھی اس نمائش کی رپورٹ نشر کی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت