بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس 25 سے 28 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں "رواں سال قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق ریاستی کونسل کی رپورٹ” غور کے لیے پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے چین کی اقتصادی سرگرمیاں مجموعی طور پر مستحکم رہی ہیں ، جبکہ معاشرتی صورتحال بھی مجموعی طور پر مستحکم ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مجموعی ملکی پیداوا میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اقتصادی حجم میں اضافہ 3.6 ٹریلین یوآن رہا، جو گزشتہ پانچ برسوں کی اسی مدت کے دوران بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جغرافیائی سیاسی تنازعات سمیت متعدد بیرونی اثرات کے باعث چینی معیشت پر اثرات بتدریج نمایاں ہو رہے ہیں۔ ملکی اقتصادی سرگرمیوں کے ڈھانچے میں مسلسل فرق پیدا ہو رہا ہے، مؤثر طلب کی کمی اقتصادی گردش کو متاثر کر رہی ہے، بعض صنعتوں اور کاروباری اداروں کو پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے، اہم شعبوں میں خطرات سے نمٹنے کا کام بدستور مشکل ہے، جبکہ روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت