بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان و مصر کے دوروں کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز کرغزستان اور مصر میں ہوا۔ "صدر شی جن پھنگ کے خطوط” اور "شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی”سمیت اعلیٰ معیار کے چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام دونوں ممالک کے قومی ٹیلی ویژن اور دیگر اہم ذرائع ابلاغ پر یکے بعد دیگرے نشر کیے جا رہے ہیں۔”صدر شی جن پھنگ کے خطوط” میں صدر شی جن پھنگ کے ان خطوط کا انتخاب پیش کیا گیا ہے جو انہوں نے بیرونِ ملک کےماہر امور چین ، فنکاروں اور نوجوانوں کو لکھے۔ اس پروگرام میں عوامی دوستی کو فروغ دینے اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کی صدر شی کی دلچسپ کہانیاں بیان کی گئی ہیں، جو نئے دور کے چین کے کھلے پن، رواداری اور تعاون پر مبنی ایک ذمہ دار ملک کے کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔”شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” میں صدر شی جن پھنگ کی ان کہانیوں کا انتخاب شامل ہے جو ثقافت کی وراثت و ترویج کے لیے ان کی فکر کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس سے ان کے اس گہرے خیال کا اظہار ہوتا ہے کہ "ثقافت کی ترقی سے قومی تقدیر سنورتی ہے، اور ثقافت کی مضبوطی سے قوم مضبوط ہوتی ہے”۔پروگرام میں ان کی ثقافتی ورثے سے محبت اور تاریخی تسلسل کو برقرار رکھنے کی گہری لگن کو دکھایا گیا ہے، تاکہ بین الاقوامی ناظرین تک شی جن پھنگ کی ثقافتی سوچ کے بنیادی نکات اور ان کے حکمرانی کے فلسفے میں موجود گہری ثقافتی جڑوں کو بیان کیا جا سکے ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت