بشکیک :چینی صدر شی جن پھنگ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ اور کرغز نیشنل ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی مشترکہ میزبانی میں 2026 کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا بشکیک میں انعقاد کیا گیا۔کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف نے تقریب کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا، جبکہ کرغز صدارتی پریس سیکرٹری اسکات الگوزوف نے تقریب میں شرکت کی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سمیت 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے کہا کہ رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ نے ہمیشہ "شنگھائی اسپرٹ” کو فروغ دیا ہے اور ایس سی او کے رکن ممالک کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ تعاون کا مؤثر طریقہ کار تشکیل دینے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایس سی او کے رکن ممالک کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مواصلات کے طریقوں میں مزید جدت لانے کے لیے تیار ہے۔تقریب میں چائنا میڈیا گروپ نے کرغز نیشنل ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ مل کر "شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایکشن پلان (2026-2027)” جاری کیا۔ ایس سی او سیکریٹریٹ کی دعوت پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم "ہم آہنگی اور تعاون: شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے 25 برسوں کا جائزہ” بھی جاری کی گئی۔ یہ دستاویزی فلم ایس سی او کے رکن ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کی جائے گی۔ تقریب میں چین اور کرغزستان کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے متعدد تعاون کے ثمرات بھی جاری کیے گئے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت