قاہرہ : چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی اہلیہ انتصار السیسی کے ہمراہ مصر کے عظیم عجائب گھر کا دورہ کیا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور مصر دونوں قدیم تہذیبیں اور عالمی ثقافتی ورثے کے حامل بڑے ممالک ہیں۔ فریقین کو مساوات، باہمی سیکھنے، مکالمے اور جامعیت پر مبنی تہذیب کے تصور کو فروغ دیتے ہوئے گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو کو عملی جامہ پہنانے اور مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینا چاہیے تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے زیادہ تہذیبی طاقت جمع کی جا سکے۔ عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ سال عظیم مصری عجائب گھر کے افتتاح کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصر چین کے ساتھ افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دینے اور دنیا کو مزید ہم آہنگ اور اشتراکی بنانے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت