بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم 2026 سربراہی اجلاس کے انعقاد کے موقع پر”سی ایم جی ائیر چینل شنگھائی تعاون تنظیم خصوصی نشریات” کی پہلی پرواز بیجنگ سے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے لیے روانہ ہوئی۔ یہ خصوصی نشریاتی سرگرمی چائنا میڈیا گروپ اور چائنا سدرن ایئرلائنز نے مشترکہ طور پر شروع کی ہے۔ "سی ایم جی ائیر چینل شنگھائی تعاون تنظیم خصوصی نشریات” کے تحت کرغز، روسی، انگریزی، قازق اور عربی سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے 15 رکن ممالک کی زبانوں میں پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ چائنا سدرن ایئرلائنز کی 155 پروازوں کے دوران فضائی تفریحی سسٹم پر چائنا میڈیا گروپ کے تقریباً 20 معیاری پروگرام نشر کیے جائیں گے، جن میں "کھڑکی کے باہر نیلا سیارہ” اور "چائنیز کلاسیکل ورکشاپ: روبوٹ مینوفیکچرنگ” سمیت دیگر پروگرام شامل ہیں۔خصوصی نشریات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اہم میڈیا اداروں کے معیاری پروگرام بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں کرغزستان کی قومی ٹیلی وژن و ریڈیو کارپوریشن، آل رشین اسٹیٹ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو کارپوریشن ، روسی نیشنل میڈیا گروپ، ایران کی ساؤنڈ اینڈ وژن آرگنائزیشن اور بیلاروس نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر اداروں کے "میرا شہر” اور "فارسی قالین” جیسے پروگرام شامل ہیں۔مسافر دورانِ پرواز ان متنوع ٹی وی پروگراموں اور فلمی مواد کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے مختلف ممالک کی تاریخی گہرائی، ثقافتی کشش اور مقامی روایات و رسوم و رواج سے آگہی حاصل کر سکیں گے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت