بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی پہلی سالگرہ کے موقع پر، ویانا میں قائم "گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس” نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ تمام رکن ممالک نے اس انیشی ایٹو کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا، اس ضمن میں کی گئی اہم پیش رفت کو سراہا، اور ویانا کے کثیرالجہتی پلیٹ فارم پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور ایک زیادہ منصفانہ اور معقول گلوبل گورننس سسٹم کے قیام کو فروغ دینے کے لیے ایک توانا آواز بلند کی ۔ بیان میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے پانچ بنیادی تصورات پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے تمام فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کو مرکز بنانے والے بین الاقوامی نظام کا بھرپور تحفظ کریں، بین الاقوامی قانون کی بالادستی کا دفاع کریں، باہمی مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ مفاد کے اصول پر قائم رہیں، اتحاد و تعاون کو مضبوط بنائیں، عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹیں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دیں۔ یاد رہے کہ اپریل 2026 میں چین کی تجویز پر ویانا میں "گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس” کا باضابطہ آغاز کیا گیا تھا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت