بیجنگ :امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی ، سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں چینی مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں پر الزام لگایا گیا کہ وہ امریکہ کے خلاف "صنعتی پیمانے” پر ڈسٹیلیشن انجام دے رہی ہیں تاکہ امریکہ کے جدید ترین ماڈلز کی صلاحیتیں حاصل کی جا سکیں۔ اعلامیے میں امریکی کمپنیوں کو متعلقہ دفاعی اقدامات اپنانے کی بھی سفارش کی گئی۔اس حوالے سے چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے یہ الزامات حقائق سے دور اور قانونی طور پر بے بنیاد ہیں ۔ امریکہ کا یہ اقدام ” ڈسٹیلیشن” جیسے صنعت کے ایک عام تکنیکی اور تجارتی معاملے کو سیاسی رنگ دینے اور اسے بطورِ آلہ استعمال کرنے کی کوشش ہے، اور عملی طور پر یہ دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا مذکورہ اعلامیہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی بالادستی قائم کرنے، کمپیوٹنگ پاور پر اجارہ داری جمائے رکھنے اور مسابقت کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ڈسٹیلیشن مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مختلف ماڈلز کے درمیان ایک دوسرے سے سیکھنے کا ایک عام اور رائج طریقہ ہے، جسے امریکی کمپنیوں سمیت دنیا بھر کی ماڈل ساز کمپنیاں استعمال کر رہی ہیں۔ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ ہم آہنگی سے آگے بڑھے گا، تاکہ مصنوعی ذہانت کی صنعت پوری دنیا کے لیے مفید ثابت ہو۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت