بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت کے بعد چین نے ملکی سطح پر ہنگامی امدادی کارروائیوں کا فوری آغاز کرنے کے ساتھ ہی فوری طور پر نیپال کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا اور ہنگامی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں نیپال کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ روایتی دوست ہمسایہ ملک کی حیثیت سے چین نیپال کی ضروریات کے مطابق آفت کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔چین کو یقین ہے کہ نیپالی حکومت کی قیادت میں نیپالی عوام جلد اس آفت پر قابو پانے اور اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں کامیاب ہوں گے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت