بیجنگ :13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کا افتتاح بیجنگ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوا۔ اس فورم کا موضوع پر اتفاق رائے پیدا کرنا، سکیورٹی گورننس کو ملکر فروغ دینا” تھا، جس میں 100 سے زائد ممالک، علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، ماہرین، اسکالرز اور مبصرین سمیت تقریباً 2000 افراد نے شرکت کی۔ چین کے وزیر دفاع دونگ جون نے فورم میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔بدھ کے روز دونگ جون نے کہا کہ رواں سال بیجنگ شیانگ شان فورم کے قیام کو 20 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس وقت بین الاقوامی سلامتی ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے، اور چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور اور چار گلوبل انیشی ایٹوز پیش کئے جانے سے ان کی تاریخی رہنمائی کی اہمیت اور بھی زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی سکیورٹی سوچ کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کیا جائے، کثیر الجہتی اصولوں کے تحت استحکام برقرار رکھا جائے اور دنیا میں پائیدار امن اور مشترکہ سلامتی کےحصول کو فروغ دیا جائے۔ دونگ جون نے کہا کہ چینی فوج مختلف ممالک کی افواج کے ساتھ مل کر گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو پر عمل کرنے، مشترکہ سکیورٹی کی صلاحیت بڑھانے، ابھرتے ہوئے شعبوں میں سکیورٹی گورننس کو مضبوط کرنے، عوامی سکیورٹی کے تعاون میں اضافہ کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام میں مزید بڑا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت