اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ نے سفینہ چلڈرنز ہوم اسلام آباد میں ایک خصوصی سائنسی و تعلیمی سرگرمی کا انعقاد کیا، جس کا مقصد بچوں کو سائنس و ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا، ان میں سائنسی علوم کے حصول کا ذوق پیدا کرنا اور پاک – چین تعلیمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔سفینہ چلڈرنز ہوم ایک فلاحی تعلیمی ادارہ ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے یتیم اور بے سہارا بچوں کو مفت تعلیم و تربیت فراہم کرنے اور انہیں عصری علوم سے آراستہ کرنے کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔تقریب کے دوران بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف موضوعات پر معلوماتی ویڈیوز دکھائی گئیں۔ سی ایم جی کی جانب سے جدید سائنسی تصورات کو آسان اور دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا جنہیں طلباء نے نہایت انہماک سے دیکھا۔اس موقع پر سفینہ چلڈرنز ہوم کے ڈائریکٹر سید محمد مہدی نے کہا کہ موجودہ دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی انسانی زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے، اس لیے بچوں میں سائنسی شعور اور جدید علوم سے آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بچوں کے لیے اس خصوصی سرگرمی کے انعقاد پر چائنا میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم کے شعبے میں چین کی کاوشوں کو سراہا۔سید محمد مہدی نے امید ظاہر کی کہ ایسی تعلیمی اور معلوماتی سرگرمیاں پاکستان اور چین کے طلباء کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔تقریب کے دوران بچوں نے چین اور پاکستان کے درمیان قائم دیرینہ دوستی اور تاریخی تعلق سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا۔ بچوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ یہ سرگرمی بچوں کو جدید سائنسی علوم سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی و عوامی روابط کے فروغ کی جانب ایک عملی قدم تھی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت